آج Caregivers اور Teachers Union کے نمائندہ وفد محترمہ راحیلہ کوثر، محترمہ ندا، سر سعید برک اور سر شفقت محمود باجوہ
آج Caregivers اور Teachers Union کے نمائندہ وفد
محترمہ راحیلہ کوثر، محترمہ ندا، سر سعید برک اور سر شفقت محمود باجوہ
نے معزز میاں امجد جاوید (ایم پی اے) سے ایک نہایت اہم اور مثبت ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد Caregivers کو درپیش اہم مسائل کو اجاگر کرنا تھا، جن میں شامل تھے:
✅ تنخواہوں میں اضافہ
✅ مرد Caregivers کو ملازمت سے نہ نکالنے کی اپیل
✅ آؤٹ سورس اسکولز میں Caregivers کی نوکری کا تحفظ
میاں امجد جاوید صاحب نے مکمل توجہ سے وفد کا مؤقف سنا اور یقین دہانی کرائی کہ یہ مسائل 100% حل کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا:
“میں ماضی میں بھی آپ کے مسائل کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہوں، اور ان شاءاللہ اب بھی کروں گا۔ آپ کے مسائل میرے مسائل ہیں، اور انہیں ضرور حل کرواؤں گا۔
ملاقات کے اختتام پر Caregivers اور Teachers Union نے میاں صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
دعا ہے کہ یہ کوششیں جلد کامیابی سے ہمکنار ہوں… آمین