November 26, 2026

‏جب ایک SST (گریڈ 16) بیس سے پچیس سال سروس کے بعد بطور ریگولر ہیڈ ماسٹر (گریڈ 17) پروموشن لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں نیچے کے

20250728_123934

‏جب ایک SST (گریڈ 16) بیس سے پچیس سال سروس کے بعد بطور ریگولر ہیڈ ماسٹر (گریڈ 17) پروموشن لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں نیچے کے درجے کے اساتذہ کے لیے پروموشن کے دروازے کھلتے ہیں۔ خالی ہونے والی SST کی سیٹ پر EST (گریڈ 15) کو ترقی دی جاتی ہے، اور پھر خالی ہونے والی EST کی سیٹ پر PST (گریڈ 14) کو ترقی ملتی ہے۔
اس طرح ایک ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی تین درجات کے 3 اساتذہ کے لیے ترقی کا موقع فراہم کرتی ہے۔ محکمہ تعلیم میں اس وقت تقریباً 60٪ ہیڈ ماسٹر کی سیٹیں خالی ہیں۔ اگر ان پر ریگولر پروموشن کے تحت تقرریاں کی جائیں تو:
8000 SST پروموٹ ہوں گے،
8000 EST پروموٹ ہوں گے،
8000 PST پروموٹ ہوں گے
یعنی مجموعی طور پر 24,000 اساتذہ پروموشن سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ حکومت نے قانون کے مطابق پروموشن کے بجائے 10 ہزار روپے الاؤنس کا لالچ دے کر ایک نیا ہیڈ شپ ٹیسٹ متعارف کروایا۔ کچھ اساتذہ، جنہیں اصولاً پروموشن کے اس نظام کا محافظ ہونا چاہیے تھا، انہوں نے اس ٹیسٹ میں حصہ لے کر نہ صرف پروموشن کے قدرتی سلسلے کو روکا، بلکہ ہزاروں ساتھیوں کے حق پر بھی اثر ڈالا۔
اگر وہ چاہتے تو حکومت سے مطالبہ کرتے کہ ٹیسٹ کی بجائے قانون کے مطابق ترقی دی جائے، تاکہ سب کو ان کا حق ملے۔ اساتذہ کی حیثیت صرف ملازمت تک محدود نہیں بلکہ وہ تعلیمی نظام میں عدل و میرٹ کے محافظ بھی ہیں۔