November 26, 2026

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حضور عرضیاں گذارنے والے عمران نیازی خان بہادر بنیں۔

IMG-20250728-WA0272

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حضور عرضیاں گذارنے والے عمران نیازی خان بہادر بنیں۔

اعصاب جواب دے گئے ہیں تو پورا سچ بھی اگل دیں۔کہہ ڈالیں کہ ہاں پی ٹی آئی کو فوج سے میں نے لڑایا ۰
جنرل عاصم منیر کی تقرری روکنے کے لئے پنڈی پر یلغار میں نے کی۰
کبھی خود کبھی بیگم پر قاتلانہ حملوں کے الزامات میں نے لگائے۰ ۹ مئی کو عاصم منیر کا تختہ الٹنے کے لئے فوج میں بغاوت کی سازش میں نے کی۰
دو سوسے زیادہ فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملے میں نے کرائے۰
فضائیہ کے طیارے میں نے جلائے۰
ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کا مضحکہ میں نے اڑایا۰
سوشل میڈیا سے عاصم منیر اور فوج کو گالیاں میں نے دلوائیں اور دلوا رہا ہوں۔
بیرون ملک اپنی فوج اور چیف کے خلاف بسوں پر اشتہاری مہم میں نے چلوائی۰
عاصم منیر کو اس عہد کا یحی خان باور کرانے والی وڈیو میں نے بنوائی۰ جیل میں بیٹھ کر فوج اور چیف کے خلاف مضمون میں لکھ رہا ہوں۰
الزام دوسروں کے سر تھوپنے کے بجائے مردانگی کا مظاہرہ کریں۔
مان لو تم نے ہی یہ سب کچھ کیا عمران نیازی خاں
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہئیے.