ٹھٹہ سجاول (دعانیوز بیورو چیف)سندھ عبدالقیوم شیخ ایس ایس پی سجاول کے احکامات جاری کرنے پر ضلعی پولیس کا گٹکہ ماوا مٹیریل و گٹکہ ماوا
ٹھٹہ سجاول (دعانیوز بیورو چیف)سندھ عبدالقیوم شیخ
ایس ایس پی سجاول کے احکامات جاری کرنے پر ضلعی پولیس کا گٹکہ ماوا مٹیریل و گٹکہ ماوا مین پڑی فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سجاول آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر کے احکامات پر ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات/ گٹکہ ماوا مین پڑی فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ جاتی پولیس کو خفیہ اطلاع ملنے پر جاتی شہر میں گٹکہ ماوا مٹیریل سپلائر ملزم سکندر میمن کے گودام پر چھاپہ مارا گیا جبکہ چھاپے کے دوران گودام مالک سکندر میمن سمیت تین ملزمان فرار موقعہ سے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جاتی پولیس نے گودام سے 3000 پڑیاں گٹکہ ماوا اور 375 پیکٹس گٹکہ ماوا میں استعمال ہونے والا مٹیریل اور 60 پیکٹس کتھا اور 2 کٹے پنی کے برآمد کر لئے گئے اور تھانہ جاتی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سجاول کی دوران گشت دو الگ الگ کامیاب کاروائیاں بیلو، دڑو روڈ، دڑبا اسٹاپ کے قریب گٹکہ ماوا فروش ملزم اللہ بچایو تھیم کو پانچ سو پچاس پڑیاں گٹکہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا دوسری کارروائی واریالو، بیلو لنک روڈ،سیری موری کے قریب کاروائی میں گٹکہ ماوا فروش ملزم محمد اعظم سولنگی کو چار سو پچاس پڑیاں گٹکہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔