November 26, 2026

*اولاد کی تربیت: والدین کا رویہ اور بچوں کی شخصیت*

20250725_063745

*اولاد کی تربیت: والدین کا رویہ اور بچوں کی شخصیت*

بچے کی عادتیں گھر سے بنتی ہیں۔بچہ جو ماں باپ سے دیکھتا ہے، وہی سیکھتا ہے۔ اگر والدین کا رویہ اچھا ہو تو بچہ خوش اور پُراعتماد بنتا ہے۔ اگر والدین کا رویہ سخت یا ڈرانے والا ہو تو بچہ ڈرپوک، ضدی یا چُپ رہنے والا بن جاتا ہے۔

بچے کی شخصیت مضبوط تب بنتی ہے جب والدین اس کی بات سنیں۔ بچے کی غلطیوں پر مار پیٹ نہیں کریں بلکہ سمجھائیں۔ پیار اور عزت والا رویہ بچے کو اچھا انسان بناتا ہے۔

*📌 اچھے رویے کی نشانیاں*

✔️ بچے کی بات کو غور سے سنیں۔
✔️ بچے کو ہر وقت نہ ٹوکیں۔
✔️ بچے پر الزام نہ لگائیں۔
✔️ بچے کو دوسروں کے سامنے ذلیل نہ کریں۔
✔️ بچے کی حوصلہ افزائی کریں۔

*❌ غلط رویے کے اثرات*

❌ ہر وقت ڈانٹنے سے بچہ ضدی بنتا ہے۔
❌ مارنے سے بچہ ڈر کر جھوٹ بولنا سیکھتا ہے۔
❌ بچوں کا آپ پر اعتبار کم ہو جاتا ہے۔
❌ بچہ دوسروں کے سامنے بولنے سے ڈرتا ہے۔

*🧩 ہمارے معاشرے میں کیا ہوتا ہے؟*
اکثر والدین کہتے ہیں مارو گے نہیں تو بچے بگڑ جائیں گے۔
مگر حقیقت میں زیادہ مار سے بچے بگڑتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں لوگ کیا کہیں گے زیادہ سوچا جاتا ہے — لیکن بچے کی عزت سب سے پہلے ہے۔

💡 *کیا کرنا چاہیے*؟

✔️ اگر بچہ غلطی کرے تو پہلے اس کی بات سنیں۔
✔️ بچے کو بتائیں کہ غلطی کیوں غلط ہے۔
✔️ اگر بچہ ڈرے تو اس کو حوصلہ دیں۔
✔️ اپنی بات پیار سے منوائیں، زور زبردستی سے نہیں۔

📌 *ایک آسان عمل*

🔹 روز رات سونے سے پہلے بچے سے پوچھیں: آج کیسا دن گزرا؟
🔹 اس سے بچہ آپ پر بھروسہ کرے گا اور ہر بات شیئر کرے گا۔