November 18, 2026

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا عوام کو صحت کی سہولیات کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اور نسرین فاطمہ کالونی میں

IMG-20250725-WA0235

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا عوام کو صحت کی سہولیات کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اور نسرین فاطمہ کالونی میں کلینک آن وہیلز میں سہولیات کا جائزہ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور کلینک آن وہیلز میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کی، ڈپٹی کمشنر نے کلینک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا، انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام میڈیکل کاؤنٹرز مکمل فنکشنل رکھنے کے احکامات کیے اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی روسٹرز کے مطابق مریضوں کی دیکھ بھال بارے ہدایات کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سمیت تمام شعبہ جات میں مریضوں کی کو مفت ادویات کی فراہم کی جائیں، کلینک ان وہیلز سروسز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی عکاس ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو کوالٹی میڈیکل سروسز فراہم کرنے کے لیے کلینک ان وہیلز کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے، سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا،محکمہ ہیلتھ کے حکام اور ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ میں موثر مانیٹرنگ کریں۔