سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کمیرہ مین اشفاق کھوسو سکھر: مینارہ روڈ پر قائم
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کمیرہ مین اشفاق کھوسو
سکھر: مینارہ روڈ پر قائم
پیٹرول پمپ کی ملکیت کے معاملے پر سیشن کورٹ سکھر میں قبضہ ختم کرانے اور لوٹ مار کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں نامزد کوئی بھی فریق انفرادی طور پر پیش نہ ہوا۔ میئر سکھر اور میونسپل کارپوریشن سکھر کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان کے خلاف علیحدہ درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالقیوم قریشی نے اپنے وکیل سید سردار علی شاہ معرفت کے ذریعے سکھر کی فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست جمع کروائی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میئر سکھر اور میونسپل انتظامیہ نے عدالت کو گمراہ کرتے ہوئے جھوٹا بیان جمع کرایا، لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ وہ 1968 سے پیٹرول پمپ کی ڈیلرشپ چلا رہے ہیں۔ میئر سکھر اور میونسپل سکھر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے صرف قبضہ ختم کرایا ہے، جبکہ حقیقت میں یہ پیٹرول پمپ عبدالقیوم قریشی اور پی ایس او کے درمیان ڈیلرشپ معاہدے کے تحت چل رہا تھا، جسے پی ایس او نے بھی تسلیم کیا ہے۔ اس معاملے کا مقدمہ ہائی کورٹ سکھر اور سینئر سول جج کی عدالت میں بھی زیرِ سماعت ہے، ایسے میں بغیر نوٹس اور کسی اطلاع کے کارروائی کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس کارروائی میں پیٹرول پمپ پر موجود 40 لاکھ روپے کی نقد رقم، 10 ہزار 500 لیٹر پیٹرول سمیت مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جس پر دفعہ 476 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 28 جولائی کو مقرر کر دی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔