ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)انجمن تاجران آل پاکستان ہارون آباد کے تمام عہدے داران اور ممبران کی جانب سے بہت بہت مبارک
ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)انجمن تاجران آل پاکستان ہارون آباد کے تمام عہدے داران اور ممبران کی جانب سے بہت بہت مبارک اقراء دارالاطفال سکول کے پرنسپل اور آل پاکستان انجمن تاجران کے سینیئر نائب صدر ملک عبدالغفار کے بیٹے حافظ ابو بکر اور بیٹی رومان عبدالغفار نے اور ممبر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ایم آصف قمر کے بیٹے گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ اسکول کے طالب علم یاسر آصف نے بھی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ کامیابی ان کی محنت،والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
ہم، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اور تمام اراکین کی طرف سے ملک عبدالغفار اور ان کے ہونہار بچوں کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان بچوں کو آئندہ بھی کامیابی، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔