ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حاجی سعید کی شخصیت کسی بھی علاقے کے لیے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حاجی سعید کی شخصیت کسی بھی علاقے کے لیے نعمت سے کم نہیں ان کی شخصیت فہم و فراست کا مجسم ہےاج کے مطلب پرست دور میں بلا تفریق عوامی خدمت کسی اچمبے سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار
اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد عابد سرور کھوکھر نے حاجی سعید سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وائٹل گروپ کی عوامی بھلائی کاموں کی فہرست انتہائی خوش کن اور حوصلہ افزا ہے اس موقع پر سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی بھی موجود تھے انھوں نے مزید کہا کہ خدمت انسانیت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اس نیک مشن کی تکمیل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھوں گا کیونکہ فلاحی کاموں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میں نہ صرف کامیابی و کامرانی کا راز پوشیدہ ہے بلکہ دنیا و اخرت بھی سنور جاتی ہے۔