October 31, 2026

محترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

IMG-20261031-WA0120

محترمہ شبانہ رضا نے متحدہ عرب امارات میں جدید میڈیکل کلینک قائم کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

محترمہ شبانہ رضا کا یہ سفر اور کامیابی نہ صرف چترال بلکہ پورے پاکستان کی بیٹیوں کے لیے ایک عظیم مثال اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محترمہ شبانہ رضا چترال کی ایک ہونہار اور قابلِ فخر بیٹی ہیں جنہوں نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات (دبئی) کے علاقے دیرہ (Deira) میں ایک جدید میڈیکل کلینک قائم کر کے بین الاقوامی سطح پر چترالی کمیونٹی کا نام روشن کیا ہے۔ان کا تعلق چترال اپر کے دور افتادہ علاقے ذیزگ (دیسک) سے ہے اور وہ چترال کی معروف سماجی شخصیت سردار ایوب خان کی صاحبزادی ہیں۔محترمہ شبانہ رضا نے دبئی میں مقیم چترال اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے کلینک کی طبی سہولیات پر 70 فیصد خصوصی رعایت (ڈسکاؤنٹ) دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کے کلینک میں جنرل فزیشن سے معائنہ، دانتوں کا علاج، لیزر ٹریٹمنٹ، ہومیوپیتھک علاج اور خون کے مختلف ٹیسٹوں کی جدید سہولیات موجود ہیں۔وہ اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا عزم رکھتی ہیں اور جلد ہی شارجہ میں بھی ایک نیا کلینک کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ان کا یہ سفر اور کامیابی نہ صرف چترال بلکہ پورے پاکستان کی بیٹیوں کے لیے ایک عظیم مثال اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔