November 26, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید

IMG-20250724-WA0208(1)

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، انہوں نے فیصل اباد روڈ اور چرچ روڈ پر عارضی تجاوزات کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کر دیا، دونوں روڈز کی دکانوں میں تجاوزات کے سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تجاوزات کرنے والے دکاندار اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور عارضی تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور ان کی دکانیں سیل کرنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے سامان کو بھی قبضہ میں لے لیا جائے گا۔