یقین جانیے ایک ایسا معاشرہ جہاں پر درجنوں افراد کے جرگے نے ایک نہتی لڑکی کو سزائے موت سنائی اور 27 افراد پر مشتمل فائرنگ سکواڈ نے
یقین جانیے ایک ایسا معاشرہ جہاں پر درجنوں افراد کے جرگے نے ایک نہتی لڑکی کو سزائے موت سنائی اور 27 افراد پر مشتمل فائرنگ سکواڈ نے اس لڑکی کو فائرنگ کر کے موت کے گھات اتار دیا لیکن نہ تو اس کا کوئی مدعی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی گواہ۔۔۔۔ بلوچستان حکومت نے سٹیٹ کو مدعی بنا کر مقدمہ درج کرنا پڑا اور ہائی کورٹ بلوچستان کو از خود نوٹس لوٹس لینا پڑا۔۔ گیارہ ملزمان گرفتار ھوچکے ہیں اس کیس کا مستقبل کیا ہوگا قانونی ماہرین اس کے متعلق اچھی طرح جانتے ہیں اور جہاں پر اور جس علاقے میں وزیراعلی بلوچستان کو مجبور ہو کر یہ بیان دینا پڑا کہ وہ لڑکی شادی شدہ اور پانچ بچوں کی ماں تھی یعنی وہ اپنے اس سرداری نظام کو سپورٹ کر رہے تھے جس نے شیتل کو سزا دی۔۔
لیکن شیتل بانو کی ماں کے بیان نے کیس کو اور عوامی رائے کو اور بھی سنجیدہ اور رنجیدہ کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ شیتل بانو کو بلوچ روایات کے مطابق سزا دی گئی اور جو سزا دی گئی وہ درست اور صحیح ہے شیتل کی سزائے موت کا فیصلہ بلوچ سرداروں کی اعلی قیادت کے نوٹس میں تھا ۔۔۔۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات میڈیا کو بتائی۔۔۔۔۔