لیاقت مستوئی کی صدارت میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا ہنگامی اجلاس۔ 7 رکنی کمیٹی کا قیام۔
لیاقت مستوئی کی صدارت میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا ہنگامی اجلاس۔
7 رکنی کمیٹی کا قیام۔
میرپورخاص(عباس آرائیں) پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کا ہنگامی اجلاس لیاقت مستوئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر سول اسپتال کراچی میں 7 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
کمیٹی میں منیر شاھ، محمد انور شیخ، منصور کلہوڑو، افضال احمد، رضوان مغل، محمد یاسین اور سلطان نیازی شامل ہیں۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل پر جدوجہد کرنے سمیت اُن کے جائز حقوق دلانے کے لیے آپس میں اتحاد اور اتفاق سے ملکر کام کرنے کو ترجیح دیں گے اور آرگنائزنگ کمیٹی سول اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف سے رابطہ کر کے مزید ممبران کی تنظیم میں شمولیت کے لیے اقدامات کرے گی۔