جیکب آباد: ( نمائندہ دعاء) غیرت کے نام پر بے گناہ انسانوں کا قتل اسلام، آئین اور انسانیت کے خلاف ہے۔

فرسودہ رسومات کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کی ضرورت ہے – علامہ مقصود علی ڈومکی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک مرد اور عورت کے المناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں اور درندوں کے ہجوم میں بے گناہ انسانوں کا قتل ایک قومی و انسانی سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر غیرت، کاروکاری اور سیاہ کاری کے نام پر بے گناہ عورتوں اور مردوں کو قتل کیا جاتا ہے، جن پر نہ کوئی شرعی عدالت جرم ثابت کرتی ہے اور نہ ہی قرآن و سنت انہیں مجرم قرار دیتا ہے۔ ان وحشیانہ جرائم کو قبائلی نظام کے نام پر سرداروں اور نوابوں کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے، اور اس مخصوص واقعے میں بھی ایک بااثر قبائلی سردار کے اشارے پر یہ ظلم ڈھایا گیا ہے۔
علامہ ڈومکی نے کہا کہ سندھ و بلوچستان میں خواتین کی مرضی کے خلاف جبراً شادیاں کرانا، ان پر شریکِ حیات مسلط کرنا اور ناپسندیدہ رشتوں کو زبردستی قبول کروانا اسلام، قرآن اور سنت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ اور بےہودہ رسم و رواج کا اب خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ یہ معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔
انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروکاری یا سیاہ کاری کے نام پر قتل کیے گئے افراد کی نہ تو نمازِ جنازہ پڑھنے دی جاتی ہے، نہ غسل و کفن دیا جاتا ہے، بلکہ اکثر اوقات مقتولین کی لاشوں کی بے حرمتی کی جاتی ہے، انہیں دریا میں پھینک دیا جاتا ہے یا بغیر نشان کے گڑھوں میں دفنا دیا جاتا ہے۔ متاثرہ مقتولہ نے اپنی زندگی کے آخری لمحوں میں التجا کی کہ صرف گولی ماریں، شاید وہ التجا کر رہی تھیں کہ لاش کی بے حرمتی نہ کریں، جو اس نظام کی سنگدلی کی زندہ مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریعتِ اسلامیہ کے مطابق، ہر مسلمان کے قتل کے بعد اس کی نماز جنازہ، غسل، کفن اور دفن واجب ہے، اور ان کی ادائیگی ترک کرنا صریح خلافِ دین عمل ہے۔
علامہ ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ اس قومی المیے کے خلاف ملک گیر مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ان غیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر قانونی رسومات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے علمائے کرام، دانشوروں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور تمام باشعور طبقاتِ فکر سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر آواز بلند کریں تاکہ آئندہ کسی بے گناہ انسان کو اس ظلم کا شکار نہ ہونا پڑے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ قبائلی رسومات پر قرآن و سنت کی روشنی میں نظر ثانی کی جائے۔ آئین اور انسانیت کے خلاف ہے