*🔵اسلام آباد: سید پور ویلج کا برساتی نالہ 118 ملی میٹر بارش کے بعد بھپر گیا*
*🔵اسلام آباد: سید پور ویلج کا برساتی نالہ 118 ملی میٹر بارش کے بعد بھپر گیا*
*🔴پنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ، سید پور نالے میں گاڑی بہہ گئی*
راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اور سید پور کے نالے میں طغیانی کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی۔
منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا کےمطابق گولڑہ میں 46 ملی میٹر، پی ایم ڈی کے مقام پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اورگوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہوگئی۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے سید پور میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا جس کی وجہ سے نالے میں ایک گاڑی بھی گر گئی۔