🌐بلوچستان سانحہ: مقتول عورت بانو ساتکزئی بروہی اور احسان سمالانی بروہی کی قبر کُشائی- لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا-
🌐بلوچستان سانحہ:
مقتول عورت بانو ساتکزئی بروہی اور احسان سمالانی بروہی کی قبر کُشائی- لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا-
لیڈی ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ بانو کو 9 گولیاں اور احسان کو 7 گولیاں مار کر قتل کیا گیا- یہ سانحہ تقریبا 44 دن پہلے 04 جُون کو کوئٹہ کے قریب ڈیگاری کے علاقے میں پیش آیا- مَعلوم ہُوا ہے کہ بانو اور احسان نے پسند کی شادی کی تھی- جس کے نتیجے میں جرگے کے فیصلے کے تحت ہُجوم نے سَرِعام اُن کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، اور وڈیوز بھی بنائی- ابھی درج شُدہ ایف آءِ آر میں بانو کو نور مُحمد کی زوجہ لِکھا گیا ہے- وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بُگٹی اور جاہلانہ سَرداری نظام کے حامی اب کہہ رہے ہیں کہ وہ کوئی جوان لڑکی نہیں تھی- وہ ایک 40 برس کی عورت اور پانچ بَچوں کی ماں تھی- مطلب! واقعے کو ناجائز تعلق کا رَنگ دے کر جسٹیفائی کرنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے، اور ایسا مَحسوس کروایا جا رہا ہے، جیسے ظالم سَردار اور اُس کے پَٹھوئوں کا کوئی قصور نہیں اصل گُناہ بانو اور احسان کا تھا۔