November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی آر یو جے پاکستان کا لاہور کے کرائم رپورٹر علی مرزا کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت

IMG-20250722-WA0245

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

آر یو جے پاکستان کا لاہور کے کرائم رپورٹر علی مرزا کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت ۔
پولیس صحافی علی مرزا کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔
پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔میاں شاہ عالم بودلہ
لاہور (پ۔ر) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سینٹرل پنجاب کی لاہور کے کرائم رپورٹر علی مرزا کو بااثر افراد کی طرف سے دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت،پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے صحافی علی مرزا کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سینٹرل پنجاب کے صدر میاں شاہ عالم بودلہ نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔میاں شاہ عالم بودلہ نے کہ کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ، آر یو جے پاکستان صحافی علی مرزا کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لے کر زمہ دار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے ۔