October 30, 2026

‏اندرونی ذرائع سے خبر ملی ہے کہ پاکستان نے نالیسس نامی کمپنی کا فائروال لگائی تھی۔ یہ کمپنی ویسے تو ہانگ کانگ کی ہے لیکن یہ چینی حکومت کو سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ چند ڈکٹیٹرز رجیم بھی اس کی کسٹمرز ہیں۔

IMG-20240804-WA0017(1)

‏اندرونی ذرائع سے خبر ملی ہے کہ پاکستان نے نالیسس نامی کمپنی کا فائروال لگائی تھی۔ یہ کمپنی ویسے تو ہانگ کانگ کی ہے لیکن یہ چینی حکومت کو سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ چند ڈکٹیٹرز رجیم بھی اس کی کسٹمرز ہیں۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی فائروال کے دعووں کے مطابق یہ منفی پراپیگنڈہ پکڑ سکتی ہے، ٹارگٹ اکاؤنٹس کو مکمل ٹریک کرسکتی ہے، کسی بھی ویڈیو کا سورس تلاش کرسکتی ہے، پبلک رائے عامہ پر جامع رائے مرتب کرسکتی ہے، فیک اکاؤنٹس کی شناخت کرسکتی ہے، ڈیلیٹڈ کانٹینٹس کو ریکور کرسکتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔
عاصم منیر کے حکم پر پی ٹی اے نے یہ فائروال لگا تو لی لیکن ابھی تک ان میں سے ایک کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہوسکا۔ فائیروال کے اندر بہت سے الگوردھم ایسے ہیں جو کہ چینی حکومت کی ریکوائرمنٹ کے تحت کوڈ کئے گئے، ان کا اطلاق پاکستان میں نہیں ہوتا، یا پھر ان کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا اس قابل نہیں ہوتا کہ اس پر ایکشن لیا جائے۔
چند ہفتوں کے ٹرائل کے بعد ایک طرف تو پاکستان کی انٹرنیٹ سپیڈ بری طرح متاثر ہوئی، کمپنی کے خلاف کوئی بھی کیمپین پکڑی نہ جاسکی، فیک (یا نامعلوم) اکاؤنٹس کا بھی سدباب نہ ہوسکا۔
اس فائروال کی اب تک کی واحد کامیابی یہ رہی کہ اس نے عظمی بخاری کی ویڈیو کا سورس تلاش کرلیا لیکن جو اکاؤنٹ اس نے دکھایا، یہ ویڈیو اس سے قبل کئی اور اکاؤنٹس بھی دکھا چکے تھے۔
اب حافظ سر پکڑ کر بیٹھا ہے،
عزت تو پہلے ہی چلی گئی تھی،
چالیس ارب روپے بھی اپنے ساتھ لے گئی!!!