دعانیوز انلائن بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ سجاد سومرو نے حاجی چانڈیو بلڈنگ کے مکینوں کے لیے 6 ماہ کے کرائے کی ریلیف حاصل کر لی`
`دعانیوز انلائن بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ
سجاد سومرو نے حاجی چانڈیو بلڈنگ کے مکینوں کے لیے 6 ماہ کے کرائے کی ریلیف حاصل کر لی`
کراچی
پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے ایم پی اے اور ضلع جنوبی کے قائم مقام صدر `سجاد علی سومرو` نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات حاجی چانڈیو بلڈنگ (جوبلی چوک) کی حالیہ سیلنگ سے متاثرہ مکینوں کے لیے ریلیف حاصل کرنے کے لیے کی گئی۔
`سجاد سومرو` کی کوششوں کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کو عارضی طور پر چھ ماہ کے کرائے کی مالی معاونت دی جائے گی، جو براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، اور انہیں جلد از جلد مناسب رہائش فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔
سجاد علی سومرو کے ہمراہ اس موقع پر سندھ ویلفیئر سیکریٹری `عائشہ رشید`، inجنرل سیکریٹری `یاسر بلوچ`، لیاری ٹاؤن اپوزیشن لیڈر `سعید جدون`، پی ٹی آئی ضلع جنوبی کے وائس پریزیڈنٹ `حامد شیرازی` اور `جاوید بوجانی` بھی موجود تھے۔