November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا پارشی پانی کے انخلاء کے سلسلہ میں شہر بھر کا دورہ، انہوں نے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے

IMG-20250718-WA0182

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کا پارشی پانی کے انخلاء کے سلسلہ میں شہر بھر کا دورہ، انہوں نے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈ اور راوی روڈ پر پانی کے انخلاء کے بعد صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے، ہسپتال روڈ اور کالج روڈ بھی بارشی پانی سے کلیئر کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ سکندر چوک اور بینظیر روڈ، چرچ روڈ مکمل کلیئر تاہم اندر پاس سے ڈی واٹرنگ سیٹس سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، گورنمنٹ کالونی کے بیشتر حصے سے بارشی پانی نکال دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی تمام موٹریں بارشی پانی کے نکاس کے لیے مکمل فنکشنل ہیں،شہر بھر سے بارشی پانی کے مکمل انخلاء کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔