شورکوٹ بار میں BVC ٹریننگ کورس کے دوسرے دن کی سرگرمیاں جاری رہیں، جس میں نوجوان وکیل عمران کملانہ سمیت ینگ وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر بار میاں اختر
شورکوٹ بار میں BVC ٹریننگ کورس کے دوسرے دن کی سرگرمیاں جاری رہیں، جس میں نوجوان وکیل عمران کملانہ سمیت ینگ وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر بار میاں اختر عباس سیال اور جنرل سیکرٹری چوہدری وقاص سلیم نے خصوصی لیکچر دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے وکلاء کے پیشہ ورانہ اخلاقیات، عدالتی آداب، اور معاشرے میں وکلاء کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوان وکلاء کو تلقین کی کہ وہ سچائی، دیانتداری اور انصاف کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی عملی زندگی کا آغاز کریں۔ لیکچر میں شرکاء نے گہری دلچسپی لی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔