November 18, 2026

جے ایف-17 کا عالمی اُبھار: رائل ایئر شو میں بھارت کی غیر موجودگی نمایاں!

IMG-20250716-WA0227

جے ایف-17 کا عالمی اُبھار: رائل ایئر شو میں بھارت کی غیر موجودگی نمایاں!

پاکستان کے تیار کردہ جدید لڑاکا طیارے جے ایف-17 تھنڈر نے دنیا بھر میں اپنی قابلیت اور کارکردگی کا لوہا منوا لیا ہے۔ اب یہ طیارہ رائل انٹرنیشنل ایئر شو، برطانیہ جیسے ممتاز عالمی فضائی نمائش میں پہلی بار شرکت کرنے جا رہا ہے، جو کہ پاکستان کے دفاعی صلاحیتوں کے اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ قابلِ فخر موقع اس لیے بھی خاص ہے کہ پاکستان کے سی-130 اور آئی ایل-78 طیارے بھی اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، جب کہ بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ اس بار ایونٹ میں شامل نہیں ہے، جو کہ خود ایک خاموش پیغام لیے ہوئے ہے۔

بھارت کو پچھلے چند برسوں میں کئی فوجی اور فضائی محاذوں پر شکست و ناکامی کا سامنا رہا، خصوصاً بالاکوٹ واقعے کے بعد جے ایف-17 کی مؤثر کارروائی نے اس کی فضائی برتری کے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ ان پے در پے ناکامیوں نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو عالمی سطح پر دھچکا پہنچایا ہے بلکہ مودی حکومت کو اندرونِ ملک سخت سیاسی دباؤ کا سامنا بھی ہے۔

اس بار رائل ایئر شو میں پاکستان کی شمولیت اور بھارت کی غیر موجودگی یقیناً ایک سفارتی و عسکری پیغام ہے۔ جو ثابت کرتا ہے کہ اب علاقائی اور عالمی دفاعی توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، اور پاکستان ایک ذمہ دار اور جدید دفاعی صلاحیتوں کا حامل ملک بن کر ابھر رہا ہے۔
Pakistan Strategic Forum