ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) چک نمبر 187/9L ساہیوال میں جانباز یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد گاؤں کو سرسبز بنانا،
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) چک نمبر 187/9L ساہیوال میں جانباز یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد گاؤں کو سرسبز بنانا، ماحولیاتی آلودگی کے خلاف عملی اقدامات اٹھانا اور نئی نسل میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
جامع مسجد کے قریب سردار فیضان خالد ڈوگر (ہیڈ ماسٹر) نے مدرسہ ہٰذا کے چوہدری فہد ،قاری عاصم، حاجی اختر فہد آرائیں، میاں فیض سکھیرا، چوہدری فہد اسلام اور دیگر نوجوانوں کے ہمراہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دعا بھی کی گئ کہ یہ پودے تناور درخت بن کر گاؤں کی فضا کو خوشگوار بنائیں ۔اس مہم میں گاؤں کے باسیوں نے بھرپورحصہ لیا۔ والدین نے اپنے بچوں کو ساتھ لا کر شجرکاری کی تربیت دی، جس سے ماحولیات سے جڑت کا شعور اجاگر ہوا۔
اس مہم کے دوران مختلف مقامات پر سایہ دار اور پھلدار پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر سردار فیضان خالد ڈوگر (ہیڈ ماسٹر: گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول 187/9L ساہیوال نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ
“درخت لگانا نہ صرف سنت ہے بلکہ آج کے دور کی ایک ناگزیر ضرورت بھی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نسلیں صاف ہوا میں سانس لیں تو آج ہمیں درخت لگانے ہوں گے۔”
جانباز یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے کہا گیا کہ”یہ مہم صرف درخت لگانے تک محدود نہیں بلکہ ایک سوچ ہے جس سے ہم نوجوانوں کو فعال اور با شعور شہری بنانا چاہتے ہیں۔ تمام شرکاء نے اس احسن اقدام کو سراہا ـ