پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے والد محترم ملک فتح خان
پاکستان ہاوس نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے والد محترم ملک فتح خان بگھور نے کہا ہے کہ بگھور گروپ کا محورومقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے اور اس عظیم مشن کے تحت پوری ٹیم دن رات بھرپور کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرصدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، نمبردار نورپورتھل ملک اسد عباس بگھور اور نمبردار چک نمبر 45 ڈی بی محمد سمیع اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ ہمارے دفتر کے دروازے ہروقت عوام کےلیے کھلے ہیں ۔ان کے مسائل کے حل کے لیے بروقت متعلقہ ارباب بست و کشاد سے رابطہ کیا جاتاہے تاکہ عوامی ریلیف کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جاءے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں پورے حلقے میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ملک وقاص احمد بگھور نے مزید کہا کہ انشاءاللہ اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کےلیے بتدریج اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گی۔