یہ بجلی کا بل ہے یا محبت نامہ؟
یہ بجلی کا بل ہے یا محبت نامہ؟
یہ 1996 کا واپڈا کا بجلی بل ہے، بالکل سادہ، بالکل معصوم۔ اوپر نیچے دو چار خانے درمیان میں ایک عدد مسکراتا بلب، اور نیچے صرف دو عدد 464 روپے واجب الادا 509 بعد از تاریخ۔ نہ فیول ایڈجسٹمنٹ نہ سرچارج نہ ٹی وی فیس نہ جنرل سیلز ٹیکس نہ “مزید احسانات” کی لمبی فہرست۔ یوں لگتا ہے جیسے ریاست نے صرف بجلی دی ہے اور بدلے میں صرف اس کا معاوضہ مانگا ہے۔
آج کے بل کی حالت دیکھیں تو ہر خالی جگہ جیسے ریاست نے سفاکیت سے بھر دی ہو۔ کہیں انکم ٹیکس، کہیں ایف سی سرچارج، کہیں نیلم جہلم، اور کہیں وہ چیزیں جن کا نام تک صارف کو نہیں آتا، مگر وہ ادا کرتا ہے۔