بہاولنگر() ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے ۔۔ سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز کا فیصلہ آئین پاکستان کے منافی ہے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں اور پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان ڈویژن بہاولپور کے ناظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ
بہاولنگر() ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے ۔۔ سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز کا فیصلہ آئین پاکستان کے منافی ہے اسے یکسر مسترد کرتے ہیں اور پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان ڈویژن بہاولپور کے ناظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے مرکز اہلسنت جامعہ رضائے مصطفے بہاولنگر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔۔ انھوں نے کہا کہ قادیانی نہ مذہب ہے اور نہ ہی اقلیت بلکہ ایک بھیانک فراڈ کا دوسرا نام ہے جس سے پاکستانی مسلمانوں کو بچانا حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔۔ آئین پاکستان کی روح سے کوئی قادیانی کھلم کھلا اور خفیہ طور پر اپنے خیالات کی تبلیغ نہیں کر سکتا۔۔ قادیانیت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز کا فیصلہ آئین پاکستان کے منافی ہے جس کی وجہ سے پوری امت مسلمہ اضطراب کا شکار ہے اور پاکستانی قوم ناموس رسالت اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ہم اس متنازع فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔۔.نبی اخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر کامل ایمان ہی صحیح العقیدہ مسلمان ہونے کی دلیل ہے