*🌐بیورو کریسی خبردار؛ اب ان کے اثاثے بھی پبلک ہوسکیں گے*
*🌐بیورو کریسی خبردار؛ اب ان کے اثاثے بھی پبلک ہوسکیں گے*
اسلام آباد : بیورو کر یسی خبردار ہوجائے کہ اب ان کے اثاثے بھی پبلک ہوسکیں گے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 1973 کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیلئے باضابطہ آفس میمورنڈم جاری کردیا جس کے تحت اب سول سرونٹس کے اثاثے بھی پبلک کئے جا سکیں گے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس ہونے کے بعد صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے27جون 2025 کو اس کا گزٹ نو ٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں ۔ڈویژنوں اور وفاقی محکموں کو سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 1973 پر عمل درآمد کے احکامات جاری کئے ۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے تمام افسران معلومات تک رسائی کےایکٹ 2017کی سیکشن سات کے تحت اپنے ڈیجیٹل طریقے سے ایف بی آر کے پاس جمع کرانے کے پابند ہیں۔ تمام افسران اپنے ‘اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے اور واجبات بشمول ملکی و غیر ملکی ڈیکلئر کریں گے۔یہ ایف بی آر کے متعلقہ رولز کے تحت پبلک کیلئے دستیاب ہوں گے۔ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کے اظہار کیلئے متعلقہ افسر کی انفرادی پرائیویسی ( خلوط) اور سیکو