*کوئٹہ : سیکرٹری صحت کا مختلف اضلاع کے فرض شناس ڈی ایچ اوز کی معطلی کا پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،*
*کوئٹہ : سیکرٹری صحت کا مختلف اضلاع کے فرض شناس ڈی ایچ اوز کی معطلی کا پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،*
*ڈاکٹر صبور کاکڑ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان*
کوئٹہ : سیکرٹری صحت کا ایک ہی نوٹیفکیشن میں 8 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کی معطلی ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پچھلے 1 سال سے موجودہ سیکرٹری اپنے لئیے ایک بہترین ٹیم بنانے میں ناکامی کا سامنا ہے، ترجمان
کوئٹہ : بلوچستان کے پسماندہ اور مسائل سے دوچار اضلاع میں جہاں سرکاری اسپتالوں میں عدم دستیابی اور محدود وسائل میں اپنا کام چلانے والے ان ڈیی ایچ اوز کو کسی بھی وجوہات کی بنا پر سنے بغیر ان کی معطلی، دراصل سیکرٹری صحت کا غیر پیش وار ہونے کا ثبوت ہے، ترجمان
کوئٹہ : روا مالی سال کے بجٹ میں جس طرح محکمہ صحت کو نظر انداز کیا گیا وہ سیکرٹری صحت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، اور ان کے انقلابی اقدامات کی مکمل نفی کرتا ہے، پچھلے ایک سال سے سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا سیکرٹری صحت کیلئے ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے، ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے آئے روز ڈاکٹروں کی معطلی یا شوکاز کا ڈراما رچایا جاتا ہے، ان کی اس ناکامی کی جواب طلبی یا ان کی معطلی آج دن کیوں نہ ہو سکی؟ ، ترجمان
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان واضح کے احکامات کو پس پشت ڈال کر آج 6 مہینوں بعد بھی ڈاکٹروں کے پروموشن کا عمل تعطل کا شکار ہے،، اور جب بھی اس حوالے سے ان سے پوچھا جاتا ہے تو غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، ان کے غیر تسلی بخش کارکردگی پر ان کی جواب طلبی کون کرے گا؟ متعدد بار یقین دہانی کروائی گئی کہ ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کو کمیشن بھیجا جائے گا، آج دن تک نہ اسامیاں کمیشن بھیجی گئی اور نہ کوئی تکرری ہوسکی، ترجمان
کوئٹہ : ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں اس وقت سیکرٹری کی وزیرِ اعلیٰ کو یقین دھانی کے باوجود پروموشن کیلئے تمام دستاویزات جمع کرانے والے سنئیر ڈاکٹروں کی پروموشن ابھی تک محکمہ صحت سے نہیں بیجھی جا سکے اس سست رفتاری پر ان کی جواب طلبی کون کرے گا؟
کوئٹہ : ہم صوبائی حکومت، تمام متعلقہ افراد، اداروں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ محکمہ صحت میں کسی کی بادشاہت کسی صورت تسلیم نہیں کی جائے گی، ڈاکٹروں کے وقار پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ترجمان
کوئٹہ : حکومت بلوچستان ، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ڈاکٹروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن فلفور واپس لیا جائے بصورتِ دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹروں کے حقوق پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق محفوظ رکھتی ہے، کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری سیکرٹری صحت پر عائد ہوگی،
*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان.*