اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قراردیدیا۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قراردیدیا۔
ریاستیں اور ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں۔فرانسسکا البانیز
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔فانسسکا کا کہنا تھا کہ غزہ ہیو مینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔نائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ ریاستیں اور ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں، ریاستیں اسرائیل سے تمام تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری تعلقات معطل کریں۔