October 25, 2026

قصور خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت اور انصاف کی جلد فراہمی پر کوٹرادھاکشن کے علاقہ مکینوں کا قصور پولیس کو خراج تحسین،ڈی پی او قصور کو پُھولوں کے ہار پہنائے

IMG-20240801-WA0156

قصور
خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت اور انصاف کی جلد فراہمی پر کوٹرادھاکشن کے علاقہ مکینوں کا قصور پولیس کو خراج تحسین،ڈی پی او قصور کو پُھولوں کے ہار پہنائے

تفصیلات کے مطابق قصور کوٹرادھاکشن کے علاقہ مکین خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت اور جلد انصاف کی فراہمی پر ڈی پی او آفس پہنچ گئے علاقہ مکینوں نے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور قصور پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے دو ماہ قبل کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو ناحق قتل کیا تھا ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث دو خطرناک ڈاکو دوران پولیس مقابلہ ہلاک ہوئے جبکہ تیسرے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا واردات کے دوران ناحق قتل ہونے والے شہری کی والدہ نے ڈی پی او قصور کا فوری انصاف کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا مقتول کی والدہ نے ڈی پی او قصور کا ماتھا چوما اور شکریہ ادا کرتے ہوئے ہار پہنائے
ڈی پی او عیسیٰ خان مے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کریمنلز کا خاتمہ قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے عوام کے تعاون سے کریمنلز اور جرائم پیشہ کا خاتمہ کر کے ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا
واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے تقریباً ہر روز پولیس مقابلوں میں کئی پیسہ ور مجرمان پولیس کے ہاتھوں زخمی و قتل ہو چکے ہیں جس پر کرائم میں کم کمی واقع ہوئی ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ کریمنلز کو چن چن کر قتل کیا جائے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات