سکھر سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زہدی *ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا 05 محروم الحرام پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، مزید سخت ہدایات و احکامات جاری*
سکھر سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زہدی
*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا 05 محروم الحرام پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، مزید سخت ہدایات و احکامات جاری*
سکھر پولیس نے محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں، ایس ایس پی سکھر
5 محرم الحرام پرانہ سکھر کے قدیمی ماتمی جلوس میں 900
سے زائد پولیس افسران و اہلکار 20 لیڈیز پولیس اہلکار،رینجرز آفیشلز جبکہ 200 اسکائوٹس جوان بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکھر پولیس کی جانب سے ایک خصوصی کوئک ریسپانس فورس (QRF) کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔
اسی طرح جلوس کی گذرگاہوں سمیت دیگر راستوں کوخاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر بند کیا جائیگا اور متصل تمام چھوٹے بڑے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے
ماتمی جلوس کے لیئے ایک داخلی اور خارجی راستہ بنایا جائے گا جبکہ تین سے زائد چیکنگ پوائنٹس سے عزاداروں کو مکمل جامعہ تلاشی کے بعد گزارا جائیگا
5 محرم کو برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کی سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی ان کا کنٹرول روم پرانہ سکھر میں قائم کر دیا گیا ہے
ماتمی جلوس کی گذرگاہوں میں آنے والی بلند عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے بہترین نشانے باز بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔
جلوسوں میں سادہ لباس خفیہ پولیس کے اہلکار حصار کی شکل میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے
*ترجمان سکھر پولیس*