November 18, 2026

محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔

IMG-20250630-WA0254

محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 9 محروم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

حیدرآباد(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل کرنے کے لیے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بندکی جائے اور وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت فیصلہ کرکے مطلع کرے۔یاد رہے کہ  ملک بھر میں 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز  ہفتہ اور  یوم عاشور  6 جولائی بروز  اتوار  کو ہوگا، اس حوالے سے ملک بھر  میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جائےگا۔