خیر پختونخوا پولیس کے ترقی پانے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرلز کی رینک پننگ تقریب آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہوئی۔
خیر پختونخوا پولیس کے ترقی پانے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرلز کی رینک پننگ تقریب آج سینٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہوئی۔
واضح رہے کہ وفاقی سطح پر قائم بورڈ پچھلے دنوں ترقی پانے والے پولیس افسران کو گریڈ 20 میں ترقی کی باقاعدہ منظوری دے چکا ہے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے گریڈ 20 میں ترقی پانے والے چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور قاسم علی خان، آر پی او بنوں محمد سجاد خان، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر میاں سعید احمد، ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب اللّٰہ بگوی، ڈی آئی جی لیگل عرفان اللّٰہ خان، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ڈاکٹر محمد قریش خان اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ عمران شاہد کے کاندھوں پرترقی کے بیجز سجائے۔ ترقی پانے والے افسران نے اپنے اہل خانہ سمیت تقریب میں شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی پیز آپریشنز،ہیڈ کوارٹرز، سپیشل برانچ، انوسٹی گیشن، سی ٹی ڈی ، ٹریننگ ، ایلیٹ، ڈی آئی جیز آئی ٹی، ٹریننگ، ٹیلی کمیونیکیشن، آپریشنز، ٹریفک، ویلفیئر، اے آئی جی اسٹبلشمنٹ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ائی جی پی ذوالفقار حمید نے ترقی پانے والے پولیس افسران کی قابلیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک اپنے کیرئر میں مختلف پوسٹوں پر تعیناتی کے دوران سخت محنت اور خلوص ولگن سے فرائض انجام دیتے ہوئے اچھی پولیسنگ کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ یہ ترقی افسران کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کے لیے بھی عزت اور فخر کا مقام ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ترقی صرف ایک نیا رینک لگا نا نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کا ایک نیا سفر ہے۔آئی جی پی نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کی زندگی میں آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس دن کو دیکھنے کے لیے ان کو بہت مشکل اور چیلنجز سے گزرنا پڑا ہے بالخصوص ان کی پیشہ ورانہ مصروفیت کی وجہ سے ان کے خاندان بہت متاثر ہوتے ہیں اور کہا کہ خوشی کے موقع پر خاندان کے افراد کی موجودگی خوشی کو دوبالا کردیتی ہے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ ہر بچے کے لیے اسکے والدین اسکا آئیڈیل ہوتے ہیں اور انہی سے متاثر ہو کر وہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں اور یہی بچوں کے کیریئر میں بھی اہم کامیابی کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل ومشکلات دور کرنے کے لئے سینئر پولیس افسران سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور ان پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت اور عوام کی مشکلات و تکالیف کا ازالہ کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔ سخت محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں اور کسی بھی مو قع پر انصا ف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ جن افسران نے ملازمت کے دوران قا نون کی بالا دستی اور اداروں کی مضبو طی کو اپنا نصب العین بنایاہے انہوں نے تاریخ میں ایک منفرد مقام پایاہے۔ اپنی اعلیٰ ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں ۔ پولیس سر براہ نے کہا کہ فورس کوترقی پانے والے پولیس افسران کی قا بلیت اور صلاحیتوں پر مکمل اعتماد اور فخر حاصل ہے اور اُمید ظاہر کی کہ وہ پولیس کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لائیں گے۔آئی جی پی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباددی اور ان کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وا ضح رہے وفاقی سطح پر قائم بورڈ پچھلے دنوں ترقی پانے والے پولیس افسران کو گریڈ 20میں ترقی کی باقاعدہ منظوری دے چکا ہے۔