October 23, 2026

*تن آسان لوگ معاشرے پر بوجھ ہیں* بدھ 31 جولائی 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20240730_061141

*تن آسان لوگ معاشرے پر بوجھ ہیں*

بدھ 31 جولائی 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

ہمارے ہاں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو کما کر کھانا ہی نہیں چاہتا اور محنتی طبقے سے صدقات خیرات وصول کرنے کی خدمات پر اپنے آپ کو مامور کر رکھا ہے اس پیشے کی دین میں کوئی شرعی دلیل نہیں ملتی۔

یاد رہے کہ اجرت پر نماز پڑھانے اور دیگر مذھبی خدمات کا معاوضہ وصول کرنا یا ان خدمات کو پیشے کے طور پر اپنانے کی کتاب و سنت میں کوئی دلیل نہیں ملتی۔

دوسرا یہ کہ دین سے جڑے لوگ ہاتھ سے کمانے سے کیوں ٹلتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ تن آسان ہوگئے ہیں اور عام الناس کو فرقہ کی ترغیب دیکر مختلف شقوں کے تحت صدقات خیرات وصول کرتے ہیں اور یہ سب اجرتیں حلال نہیں ہیں۔

یاد رہے یہ سب وصولیاں بھیک کے زمرے میں آتی ہیں اور ہٹے کٹے لوگوں کے لئے بھیک مانگنا حرام ہے

*وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی گداگری*

ارشاد نبوی ہے اے قبیصہ مانگنا حلال نہیں مگر تین لوگوں کو

@ جس نے کسی کی ضمانت اٹھائ ہو

@ جس کو کوئ آفت پہنچی اور اس کا مال اسباب ہلاک ہو گیا

@جس کو سخت فاقہ پہنچا ہو جسکی تین آدمی گواہی دیں کہ فلاں شخص کو سخت فاقہ پہنچا ہے۔

آپ کا ارشاد گرامی ہے کہ ان تین صورتوں کے علاوہ سوال کرنا حرام ہے اور مانگنے والا حرام کھاتا ہے ( مسلم)

حضرت عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا۔
جو لوگ گداگری اور بھیک کو پیشہ بنا لیتے ہیں روز قیامت وہ اس حالت میں آئیں گے کہ ان کے چہرے پر گوشت نہیں ہو گا ( بخاری)

غور کریں کہ ہماری عمر کا ایک حصہ گذر گیا ہم سبھی خیرات اور صدقات دے رہے ہیں مگر وطن عزیز میں بھکای کم نہیں ہوِۓ اور غربت بھی ختم تو کیا کم بھی نہیں ہوئ۔۔۔۔ آخر کیوں؟

دیکھا گیا ہے کہ وطن عزیز میں اکثر لوگوں کی نیت خراب ہے۔ لوگ مال سے محبت کرنے لگے ہیں۔ حلال و حرام کی تمیز جاتی رہی ہے اور ضروریات زندگی اتنی بڑھا لی ہیں کہ الامان۔
پھر کہتے ہیں کہ گھر کے خرچے پورے نہیں ہوتے۔ عوام اپنی ضروریات پوری کرنے کے لۓ ہر جتن کر گزرے ہیں اور اپنے گھر چلانے کے ساتھ ساتھ ان بھکاریوں کو بھی کما کر دینا پڑتا ہے انھیں بھی پالنا پڑ رہا ہے

بھکاری ہمیں نماز و روزے قبول ہونے کی دعائیں دیتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خود اپنی نمازیں پڑھتے نہیں روزے رکھتے نہیں اور ہماری عبادات قبول کرانے کا ٹھیکہ یہ لے رہے ہیں اور ہم بھی عجیب لوگ ہیں سب کچھ جانتے بوجھتے ہوۓ بھی ہم پھر بھی انھی کو خیرات دیتے ہیں۔

یاد رہے ان کو بھک نہیں لگتی اپنے صدقات کے صحیح حقدار آپکے اپنے عزیز و اقارب اور پڑوسی ہیں جو منہ پھوڑ کر مانگ سکتے نہیں لیکن قیافے سے تم انھیں صاف پہچان سکتے ہو۔ ان کو دینے کا دوہرہ اجر ہے بھیک دینے کا اور صلی رحمی کا۔

اک لمحہ فکریہ ہے

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333