دریائے سوات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہے۔ عبدالواسع
دریائے سوات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہے۔ عبدالواسع
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین سے ساتھ ہیں۔امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ عبدالواسع نے کہا کہ دریائے سوات میں المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر 18 افراد دریائے سوات کے بے رحم موجوں کے درمیان کئی گھنٹے امداد کی راہ تکتے رہے لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے ہیلی کاپٹروں اور ریسکیو ٹیموں نے حسب معمول پہنچنے میں دیر کر دی جو قابل افسوس ہے۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ عبدالواسع نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر حکمرانوں کی ترجیحات میں انسانی جانیں کب اہمیت اختیار کریں گی انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کی مغفرت فرمائے۔ آمین