October 24, 2026

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ضیاءالرحمٰن ) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر ڈویژن کی جانب سے او زیڈ ٹی گرانٹ، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کے لئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. مظاہرے میں مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

IMG-20240730-WA0125

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ضیاءالرحمٰن ) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر ڈویژن کی جانب سے او زیڈ ٹی گرانٹ، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کے لئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا. مظاہرے میں مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی. ہاتھوں میں پلے کارڈ و بینرز اٹھاکر مطالبات کے حق میں نعرے بلند. کئے. اس موقع پر یونین رہنماؤں علی مردان شیخ، دانش قریشی، عبدالمجید جسکانی، مسلم شاہ، شاہد جتوئی، زاہد حسین شاہ ودیگر نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات نے وعدہ کیا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی او زیڈ ٹی گرانٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائیگا، ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ ہوگا تاہم ان کا وعدہ وفا نہیں ہوسکا ہے، شدید مہنگائی کے دور میں غریب ملازمین کے لئے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنا مشکل ترین ہوگیا ہے، ملازمین میں شدید بے چینی و اضطراب پھیل رہا ہے. انہوں نے وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیر بلدیات سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر دفاتر کی تالہ بندی کرکے احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے.