October 24, 2026

سکھر (بیورو چیف سیدضیاءالرحمٰن) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے سیپکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ سکھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرکے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، ڈپٹی کمشنر سکھر نے یہ ہدایات اپنے

IMG-20240730-WA0124

سکھر (بیورو چیف سیدضیاءالرحمٰن) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے سیپکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ سکھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرکے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، ڈپٹی کمشنر سکھر نے یہ ہدایات اپنے دفتر میں بجلی چوری سے متعلق ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام نبی سولنگی، ایکس ای این سیپکو سکھر شاہد حسین شاہ، ایکس ای این سیپکو روہڑی عبدالفہیم بلوچ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے کہا کہ بقایا جات کی وصولی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے، انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ریکوری کے بارے میں تعلقہ وائیز فہرست حاصل کر کے حد کے مختیار کار کو متحرک کیا جائے، اجتماع کو بریفنگ دیتے ہوئے ایکس ای این سکھر شاہد حسین شاہ نے بتایا کہ سکھر شہر میں اس وقت 53 میں سے 43 فیڈر لوڈ شیڈنگ فری ہیں، جبکہ 10 فیڈرس ریکوری نا ہونے کے باعث باقی ہیں، جن میں بچل شاہ میانی فیڈر شامل ہے، ایکس ای این سیپکو سکھر سب ڈویژن نے بتایا کہ ستمبر 2023ء تا جولائی 2024ء تک بجلی چوری کے 32 سو 93 واقعات رپورٹ ہوئے جن کے خلاف 319 ایف آئی آر درج کر کے بجلی چوری میں ملوث 155 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بجلی چوری میں ملوث 27 سیپکو ملازمین کو معطل بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ 621,790,426 کے بقایاجات بھی وصول ہوئے ہیں،ایکس ای این روہڑی عبدالفہیم بلوچ نے روہڑی سب ڈویژن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیپکو روہڑی سب ڈویژن میں بجلی کے 61891 صارفین ہیں، گزشتہ 10 ماہ کے دوران بجلی چوری کے 5 ہزار 8 سو 98 کیسیز رپورٹ ہوئے، 354 ایف آئی آر رجسٹر ہوئیں، 157 بجلی چور گرفتار ہوئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 13 سیپکو ملازمین کو بھی معطل کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ 367،232،531 واجبات کی وصولی کی گئی۔