October 28, 2026

*آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شمخانی کے حوالے سے وضاحت آگئی*

IMG-20250620-WA0288

*آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شمخانی کے حوالے سے وضاحت آگئی*

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شمخانی کی صحت کے حوالے سے وضاحت سامنے آگئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کی حالت اب مستحکم ہے۔

13 جون کو علی شمخانی اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں تہران کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔

اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شمخانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔