October 28, 2026

قائم مقام گورنراویس قادر شاہ کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے گورنرہاؤس کا آفس نہ کھولے جانے سے متعلق ترجمان گورنرہاؤس نے

IMG-20250620-WA0281

قائم مقام گورنراویس قادر شاہ کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے گورنرہاؤس کا آفس نہ کھولے جانے سے متعلق ترجمان گورنرہاؤس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ کو صورتحال کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی۔ اجلاس میں شرکت کے لیے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، اور ڈی آئی جیز (ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ)، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران کانفرنس روم میں موجود تھے۔ قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا۔ اگر مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود تھا تو بروقت آگاہ کیا جاتا تو انتظام کر دیا جاتا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پرنسپل سیکریٹری کو 24 گھنٹوں میں واقعے کی انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔