October 26, 2026

ہارون آباد()جراٸم پیشہ افرادکی سرکوبی کے لیے تمام وساٸل بروٸے کار لاٸے جاریے ہیں : انسپکٹر محمد امین DPOبہاولنگر محترم نصیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

IMG-20240728-WA0068

ہارون آباد()جراٸم پیشہ افرادکی سرکوبی کے لیے تمام وساٸل بروٸے کار لاٸے جاریے ہیں : انسپکٹر محمد امین DPOبہاولنگر محترم نصیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے گشت کے نظام کو انتہائی موثر بنایا گیا ہے،صحافت اور پولیس کا ساتھ چولی دامن کا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ شہر فرید انسپکٹر محمد امین نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،قانون کی نظر میں امیر اور غریب سب برابر ہیں اور سب کی عزت ایک جیسی ہے اور سب کو بلا تفریق انصاف ملے گا، مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو جیل اس کا مقدر ہوگی‘ قانون شکن عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،جرائم پیشہ افراد ہر گز کسی رعا ئت کے مستحق نہ ہیں پرامن معاشرے کے لوگوں کا امن تباہ کرنے والوں مجرموں کے خلاف میری کھلی جنگ ہے لہذا جرائم پیشہ افراد یا تو جرم چھوڑ دیں بصورت قانون ان سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے شریف شہریوں‘سائلین کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا اور بغیر سفارش کے میرٹ کی بنیاد پر سائل کو انصاف فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے، تھانہ میں چٹی دلالوں کا داخلہ بند ہے، قانون سے زیادہ بااثر کوئی نہیں اس لیے کسی بھی شریف شہری پر جھوٹا مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔جرائم کے خاتمے کے لیے میڈیا‘سول سوسائٹی اور عام شہری پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے اردگر کے ماحول پر نظر رکھیں کسی بھی قسم کے مشکوک افراد‘کار‘موٹر سائیکل اور بیگ تھیلا نظر آنے پر مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔