126

میلسی(بیو رو چیف )کھچی فیملی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب اور رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب کھچی پٹواریوں افتخار کھچی، ثقلین شاہ اور فرنٹ مین قیصر بٹھہ سمیت 5 بااثر افراد کیخلاف کروڑوں روپئے کی مالیتی

میلسی(بیو رو چیف )کھچی فیملی اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب اور رکن صوبائی اسمبلی جہانزیب کھچی پٹواریوں افتخار کھچی، ثقلین شاہ اور فرنٹ مین قیصر بٹھہ سمیت 5 بااثر افراد کیخلاف کروڑوں روپئے کی مالیتی سرکاری زمین پر قبضہ اور فروخت کرنے کے الزام میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ملزمان روپوش واضح رہے کہ کھچی فیملی کے زیر قبضہ سرکاری اراضی کے 5300 ایکڑ کا مصدقہ ریکارڈ حاصل کیا ڈی سی وہاڑی کمشنر ملتان اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کو درخواستیں گزاریں پی ٹی آئی دور میں پی ایم آفس بھی تحریری شکایت کی لیکن کھچی فیملی کے سیاسی اثرورسوخ کے سامنے کوئی کارروائی نہ ہو سکی تاہم 16جولائی 2024 کوجب سائفن روڈ پر محکمہ انہار کی زمین کمرشل مارکیٹ میں شامل کرنے اورکالج ٹاؤن کی ویلیو میں اضافہ کرنے کیلئے محکمہ اوقاف کی زمین پر غیرقانونی سڑک تعمیر ثابت ہونے پرتھانہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی میں زیر دفعہ 409/109ت پ کے تحت کھچی فیملی کے اورنگزیب خان کھچی ایم این اے، جہانزیب خان کھچی ایم پی اے پٹواریوں افتخار کھچی، ثقلین شاہ اور فرنٹ مین قیصر بھٹہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے گرفتاری کے خوف سے کھچی برادران روپوش ہو چکے ہیں جبکہ انکوائری ٹیمیں مزید تحقیقات میں مصروف ہیں یاد رہے کہ نصف صدی قبل پیپلزپارٹی کے پہلے دور میں میلسی کالج کے اجراء کی منظوری ہوئی لیکن سرکاری زمین کا حصول مسئلہ بن گیا تاہم اس دوران انتظامیہ نے قانونی اختیار کو استعمال کرتے ہو? 25 ایکڑ اوقاف کی زمین کھچی فیملی سے واگزار کرائی اورگورئمنٹ کالج کی تعمیر ہوئی آج وہاں گرائجویٹ اور پوسٹ گرائجویٹ کی تعلیم کا اجراء جاری ہے میلسی شہر کے قریب دانش سکول قائم نہ ہونا جوڈیشل جیل کا منصوبہ کھٹائی پڑ جانا سرکاری اراضی آڑے آئی حتکہ میلسی کو ضلع بنانے کا نام سرفہرست تھا لیکن سرکاری زمین کے محروم ہونے کے خوف سے بااثرکھچی سیاسی شخصیات نے میلسی کی بجا? وہاڑی کو ضلع بنانے کی حمایت کی تھی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں