عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا
سینیٹر علی ظفر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک
احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا،ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے،سینیٹر علی ظفر
عمران خان نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا،ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا،سینیٹر علی ظفر
ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا،سینیٹر علی ظفر
عمران خان نے کہا ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا
عمران خان نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا،سینیٹر علی ظفر
عمران خان نے مجھے ذمہ داری دی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں،سینیٹر علی ظفر
عمران خان سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا،سینیٹر علی ظفر
وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے،سینیٹر علی ظفر
عمران خان بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی،سینیٹر علی ظفر
عمران خان نے کہا اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی،تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانا ہے،سنیٹر علی ظفر
تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھئ طریقے آتے ہیں،سینٹر علی ظفر
چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی،سینیٹر علی ظفر
عمران خان جیل سے بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے،سینیٹر علی ظفر
اگلی ملاقات کے بعد عمران خان خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے،سینیٹر علی ظفر
عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ بارے کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے
عمران خان نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا،ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا
عمران خان نے کہا اس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے
تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی لیکن لیڈ عمران خان کریں گے،سینیٹر علی ظفر
عمران خان نے جو اعلان کیا ہے اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے،سینیٹر علی ظفر
5جون کو سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے،لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمیں ریلیف مل گا۔سینیٹر علی ظفر