*پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ*
*پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ*
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گا اس کے علاوہ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گا، اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہوگا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت پابندی لگائی ہے