سکھر نصیر زیدی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام ایک
سکھر نصیر زیدی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام ایک پروقار سالانہ عشائیے کا انعقاد کیا گیا، جس میں عدلیہ کے معزز ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب نہ صرف روایتی عشائیہ تھی بلکہ اس کا مقصد معزز ججز جسٹس ذوالفقار احمد خان اور جسٹس خادم حسین ٹنیو کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے سندھ ہائی کورٹ، بینچ سکھر میں اپنی ایک سالہ خدمات مکمل کیں تقریب کے مہمانِ خصوصی قائم مقام چیف جسٹس، سندھ ہائی کورٹ، جناب جسٹس محمد جنید غفار تھے، جن کی شرکت نے تقریب کی اہمیت کو مزید دوچند کر دیا تقریب میں خصوصی مہمانانِ گرامی کی حیثیت سے سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز
جسٹس ظفر احمد راجپوت
جسٹس محمد سلیم جیسّر
جسٹس امجد علی سہتو
جسٹس ذوالفقار علی سانگی
جسٹس علی حیدر ادا نے بھی شرکت کی، جن کی موجودگی نے عشائیہ کو ایک یادگار موقع بنا دیا۔
تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا تقریب کی میزبانی سندھ ہائی کورٹ بار سکھر ایسوسی ایشن کے صدر قربان علی ملانو اور جنرل سیکریٹری آچر گبول نے کی اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس، سندھ ہائی کورٹ، جسٹس محمد جنید غفار نے کہا کے تمام بار کو بہت جلد ای لائبریری فراہم کی جائیگی ہماری کوشش ہے کے آٹو مشن کے زریعے چیزوں کو بہتر طریقے سے آگے لے جائیں ہم نے اب آرڈر کی کاپی ڈیجیٹل فارم میں محیا کرنا شروع کردی ہے
تقریب میں وکلاء برادری، عدلیہ کے معزز اراکین، اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی اور معزز ججز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عدالتی خدمات کو سراہا اور تمام معزز مہمانوں کو سندھ کے روائتی تحائف اور سندھ ہائ کورٹ بار سکھر کی جاب سے شیلڈ بھی پیش کی گئیں