📌سوراب میں بی ایل اے کی جانب سے شہری آبادی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا ایک بزدلانہ
📌سوراب میں بی ایل اے کی جانب سے شہری آبادی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور پست ذہنیت کی کاروائی ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
📌بی ایل اے کا سوراب جیسے پرامن علاقے کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بلوچستان میں امن دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہی
📌بی ایل اے کی جانب سے مقامی انفراسٹرکچر اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں دراصل بیرونی قوتوں کی بلوچستان دشمن سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔
📌بلوچستان دشمن عناصر کو یہ واضح پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ جتنی بھی کوشش کر لیں، بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا، اور ہر حملے کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
📌 شہری علاقوں میں حملے، بینک ڈکیتیاں اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا ان کی کمزوری اور شکست خوردگی کا ثبوت ہے۔
📌 ڈپٹی کمشنر سوراب کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا اور علاقے کو مکمل محفوظ بنایا۔
📌 ڈپٹی کمشنر سوراب نے واضح کیا کہ نیشنل ہائی وے مکمل طور پر بحال ہے اور دونوں جانب ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
📌 دہشتگردوں کی طرف سے سرکاری املاک کو نشانہ بنانے کی کوشش کو سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنایا، جو ان کی تیاری اور ذمہ داری کا ثبوت ہے۔
📌حکومتِ بلوچستان واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
📌 بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروہ اب عوامی حمایت سے مکمل طور پر محروم ہو چکے ہیں_