October 28, 2026

قصور عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی،دفعہ 144 نافذ

IMG-20250529-WA0256

قصور
عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی،دفعہ 144 نافذ

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی کی آمد کے سلسلہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے قائم کردہ مویشی منڈیوں سے باہر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کا تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے
ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تمام اے سی صاحبان و دیگر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو پابند کیا ہے کہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات