November 25, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

20250429_173011

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات، نظم و ضبط، امتحانی عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سینٹرز میں موجود طلبہ سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات سے متعلق رائے بھی حاصل کی۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی قسم کی غفلت یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز میں مناسب بیٹھنے کا انتظام، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کو ایک پرامن اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔