November 25, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فوجی فاؤنڈیشن اسکول میں سالانہ تقریب تقسیم

IMG-20250430-WA0160

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فوجی فاؤنڈیشن اسکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے
بچوں میں آنے والے دنوں میں چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے فوجی فاؤنڈیشن اسکول میں تقریب کے مہمان خصوصی میجر (ر) محمد حسن سکھیرا اے پی ایس سی ریجنل آفس بہاولپور تھے جبکہ دیگرمعزز مہمانان گرامی میں سکوارڈن لیڈر (ر) ندیم اقبال کیانی میجر (ر) اسد امین, پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول ہارون آباد مسز حناءاقبال، علی اکبر بٹر چئر مین پنجاب پریس کلب، ایس ایچ او انسپیکٹر غلام شبیر اور ذوالفقار قریشی وغیرہ شامل تھے۔ پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول ڈونگا بونگا نجم الدین نے خطاب کرتے ہوئے سکول کی ایک سال کی کارگردگی پیش کی جبکہ سکول کے بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈ محمد حسن سکھیرا نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کا باعث بنتی ہیں فوجی فاؤنڈیشن سسٹم کی طرف سے مفت دودھ کی فراہمی کو سراہا سکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ ندیم اقبال کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچوں میں آنے والے دنوں میں چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے وائس پرنسپل مسز بابرا رفیق نے جونیئر سیکشن کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر مفصل رپورٹ پیش کی تقریب کا اختتام پاکستان کے قومی ترانے اور فلک شکاف نعرہ پاکستان زندہ باد سے ہوا۔