October 3, 2026

ہارون آباد( ) میٹرک سطح پر بورڈ کے شاندار رزلٹ، انٹرنیشنل مقابلہ جات میں گولڈ اور

IMG-20250430-WA0159

ہارون آباد( ) میٹرک سطح پر بورڈ کے شاندار رزلٹ، انٹرنیشنل مقابلہ جات میں گولڈ اور سلور میڈل کا حصول، برٹش کونسل کی جانب سے کامیاب انگلش کورس کا انعقاد اور فوجی فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کی طرف سے مفت دودھ کی فراہمی جیسے احسن اقدام فوجی فاؤنڈیشن اسکول کا خاصہ ہیں ۔بچوں کی درست تعلیم وتر بیت ہی اچھے اور ترقی یافتہ معاشرہ کا ضامن ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار فوجی فاونڈیشن اسکول کے پرنسپل نجم الدین نے نجی مارکی میں منعقد ہونے والی فوجی فاؤنڈیشن اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن اسکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے پروگرام کے مہمان خصوصی میجر (ر) محمد حسن سکھیرا اے پی ایس سی ریجنل آفس بہاولپور تھے دیگر معزز مہمانان گرامی میں سکوارڈن لیڈر (ر) ندیم اقبال کیانی میجر (ر) اسد امین, پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول ہارون آباد مسز حناءاقبال، علی اکبر بٹر چئیر مین پنجاب پریس کلب،ایس ایچ او انسپیکٹر غلام شبیر،ڈاکٹر حافظ اشرف رائے اور ذوالفقار قریشی شامل تھے۔ پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول نجم الدین نے سکول کی ایک سال کی کارگردگی پیش کی جس میں میٹرک سطح پر بورڈ کے شاندار رزلٹ، انٹرنیشنل مقابلہ جات میں گولڈ اور سلور میڈل کا حصول، برٹش کونسل کی جانب سے کامیاب انگلش کورس کا انعقاد اور فوجی فاؤنڈیشن ایجوکیشن سسٹم کی طرف سے مفت دودھ کی فراہمی جیسے احسن اقدام پر روشنی ڈالی فوجی فاؤنڈیشن سسٹم روزانہ پانچویں کلاس تک اپنے سسٹم میں 40 ہزار سے زیادہ بچوں کو مفت دودھ کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے تاکہ بچوں کی جسمانی صحت میں بہتری لائی جا سکے سکول کے بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ٹیبلو کی پرفارمنس کو والدین اور مہمانوں نے خوب سراہا انگلش ڈرامہ سلیپنگ بیوٹی کو بہترین انداز میں سٹیج پر پیش کیا گیا بچوں نے خوبصورت انداز میں والدین کو خراج تحسین پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈ محمد حسن سکھیرا نے تقریب سے خطاب کیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کا باعث بنتی ہیں فوجی فاؤنڈیشن سسٹم کی طرف سے مفت دودھ کی فراہمی کو سراہا سکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ ندیم اقبال کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچوں میں آنے والے دنوں میں چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہیے وائس پرنسپل مسز بابرا رفیق نے جونیئر سیکشن کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر مفصل رپورٹ پیش کی تقریب کا اختتام پاکستان کے قومی ترانے اور فلک شکاف نعرہ پاکستان زندہ باد سے ہوا۔