November 25, 2026

سکھر۔سید نصیر حسین زیدی۔ دعا آن لاین نیوز۔ )یوسی 09 مائیکرو کالونی سکھر میں محکمہ بہبود آبادی، حکومت سندھ کے

IMG-20250430-WA0158

سکھر۔سید نصیر حسین زیدی۔
دعا آن لاین نیوز۔ )یوسی 09 مائیکرو کالونی سکھر میں محکمہ بہبود آبادی، حکومت سندھ کے تحت ایک روزہ فیملی ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا گیا، جو ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میر جاوید علی ٹالپر کی ہدایات اور رہنمائی میں منعقد ہوا۔ اس میلے کا اہتمام فیملی ویلفیئر سینٹر انچارج شہناز منگی نے کیا، جس کا مقصد خواتین کو فیملی پلاننگ، ماں اور بچے کی صحت اور دیگر طبی سہولیات سے متعلق آگاہی دینا اور مفت خدمات فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر سید بشریٰ (FWC) اور ماجدہ میمن نے شرکاء کو فیملی پلاننگ کے لانگ ایکٹنگ میتھڈز کی سہولتیں فراہم کیں، جبکہ خواتین کو مفت مشاورت اور دوائیں بھی مہیا کی گئیں۔

محکمہ بہبود آبادی کی اس کاوش کو یوسی 09 کے معززین اور مقامی لوگوں نے بھرپور انداز میں سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے میلوں کے انعقاد سے نادار اور مستحق افراد کو نہ صرف مفت طبی سہولتیں ملتی ہیں بلکہ صحت و فلاح سے متعلق شعور میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اس موقع پر میر جاوید علی ٹالپر نے اپنے پیغام میں کہا:
“حکومت سندھ کے زیر انتظام محکمہ بہبود آبادی خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت، اور کمیونٹی ویلفیئر کے لیے سرگرم ہے۔ ایسے اقدامات کا مقصد عام آدمی تک بنیادی سہولیات کی رسائی ممکن بنانا ہے۔”

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بہبود آبادی مستقبل میں بھی اسی طرح کے میلوں اور فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے، تاکہ ایک صحت مند اور باخبر معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔